مریم نواز آٹزم سینٹر کی سہولیات دنیا کے بہترین مراکز سے کم نہیں، علی ڈار

بدھ 30 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر برائے آٹزم کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

علی ڈار اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ آٹزم سینٹر پہنچے، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی اور مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر علی ڈار نے کہا کہ مریم نواز اسکول اینڈ ریسورس سینٹر برائے آٹزم کی سہولیات دنیا کے کسی بھی بہترین آٹزم مرکز سے کم نہیں، خصوصی بچوں کی تعلیم، بحالی اور باوقار مستقبل کے لیے معیاری اداروں کا قیام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو جدید تعلیم، بہترین تھراپی اور سازگار ماحول کی فراہمی معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آٹزم اسپیکٹرم پر موجود بچوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق تعلیم اور تھراپی کے مؤثر نظام کو مزید فروغ دینا ہوگا۔

علی ڈار نے مرکز میں جدید سہولیات، بچوں کی نگہداشت کے انتظامات اور اساتذہ و عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے میں باوقار مقام دینے کے لیے تعلیم، بحالی اور شمولیت کے مواقع یقینی بنانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب کو اے آئی پر مبنی جدید گورننس ماڈل میں ڈھالنے کے لیے اقدامات جاری، علی ڈار

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ہر بچے کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور بہتر مستقبل کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر برائے اسپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق، سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp