پاکستان آئندہ سال کے شروع میں آئرلینڈ کی میزبانی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کرے گا جبکہ اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ اور زمبابوے کے ساتھ سہ فریقی سیریز کے منصوبے کو ختم کر دیا گیا ہے، دی ایکسپریس ٹریبیون کو معلوم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے بولنگ کوچ کی تلاش، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابتدائی طور پر آئرلینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ میچ اور ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ زمبابوے کو شامل کر کے سہ فریقی سیریز کرانے پر غور کیا تھا۔
تاہم توسیع شدہ پروگرام کو مالی طور پر قابل عمل نہ سمجھتے ہوئے پی سی بی نے اپنے منصوبوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ کے دورے کو صرف ون ڈے سیریز تک رکھا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان سال 2027 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل اپنی 50 اوورز کی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچ پریکٹس دینا چاہتا ہے جو اگلے سال جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیے: 21 ہزار طلبہ میں سے نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، 50 ٹاپ ٹیمیں پی سی بی اپنائے گا، محسن نقوی
آئرلینڈ کے خلاف سیریز عالمی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے پاکستان کے مصروف ون ڈے پروگرام کا حصہ ہوگی۔
بنگلہ دیش کے خلاف 5 میچوں کی ون ڈے سیریز بھی زیر غور ہے جبکہ پاکستان اگلے موسم گرما میں انگلینڈ کے خلاف بھی 5 ون ڈے میچز کھیلے گا۔
اس کے علاوہ پاکستان اکتوبر میں انگلینڈ اور سری لنکا کی میزبانی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے بھی کرے گا تاکہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں تیزی آئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ’اسکول ٹیلنٹ ہنٹ‘ سیزن 2 کا کل سے آغاز، چیئرمین پی سی بی افتتاح کریں گے
دوسری جانب آئرلینڈ کو ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کے لیے پہلے فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز سے گزرنا ہوگا۔














