ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں شرکت نہیں کریں گے

ہفتہ 3 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز میں کرکٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اے سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محسن نقوی پہلے سے طے شدہ مصروفیات اور کمٹمنٹس کے باعث ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل ڈے پر موجود نہیں ہوں گے۔

اے سی سی کے مطابق محسن نقوی نے ایشین گیمز میں شریک تمام ٹیموں، بالخصوص میڈلز حاصل کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے کامیابی کی دعا بھی کی۔

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج کھیلا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایشین گیمز میں پاکستان کا ہدف گولڈ میڈل، کپتان صاحبزادہ فرحان پر عزم

فائنل سے قبل کانسی کے تمغے کے لیے بنگلادیش اور سری لنکا کا مقابلہ ہوا، جو سری لنکا نے باآسانی 63 رنز کے ساتھ جیت لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp