پاکستان نے ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے والی بال مقابلے میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
اوکازاکی چواو سوگو پارک جمنازیم میں کھیلے گئے کانسی کے تمغے کے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے خلاف تینوں سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلا سیٹ 25-18، دوسرا 25-16 اور تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز: پاکستان والی بال ٹیم سیمی فائنل میں ایران سے ہار گئی، اب کانسی کے تمغے کے لیے میدان میں اترے گی
پاکستان نے پہلے سیٹ ہی سے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ قومی ٹیم کی جارحانہ حکمت عملی مؤثر ثابت ہوئی اور پاکستانی کھلاڑیوں نے 25 میں سے 16 اسپائکس کامیاب بنائیں، جبکہ چین 22 میں سے صرف 9 اسپائکس پر پوائنٹس حاصل کر سکا۔
نیٹ پر بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، جہاں قومی ٹیم نے 12 کوششوں میں 4 کامیاب بلاکس کیے، جبکہ چین 8 کوششوں میں صرف ایک بلاک کر سکا۔
Speaking to the volleyball squad at the 2026 Asian Games in b/w their bronze-medal winning match where they defeated Chine 3-0 at the medal ceremony.
We were just talking abt how emotional they would all get when Pakistani flag will be risen.
Here's a video courtesy Naseer A pic.twitter.com/um4hF1tO5g
— natasha (@NatashaRaheel) October 3, 2026
دوسرے سیٹ میں بھی پاکستان نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 21 منٹ میں 25-16 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے 22 میں سے 14 اسپائکس کامیاب بنائیں، جبکہ چین 23 کوششوں میں صرف 8 اسپائکس کو پوائنٹس میں تبدیل کر سکا۔
پاکستان نے دوسرے سیٹ میں سروس کے ذریعے بھی 2 براہ راست پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ چین سروس سے کوئی پوائنٹ نہ بنا سکا۔
مزید پڑھیں:ایشین گیمز اسکواش: پاکستان کو فائنل میں ملائیشیا کے ہاتھوں شکست، ملک کے لیے پہلا سلور میڈل جیت لیا
چین نے ریسیپشن اور سیٹ اسسٹس میں نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی، تاہم وہ ان مواقع کو پوائنٹس میں تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔
تیسرے سیٹ میں چین نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی اور بعض تکنیکی شعبوں میں بہتری دکھائی، تاہم پاکستانی ٹیم نے اہم لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 18-25 سے سیٹ جیت لیا۔
25 منٹ تک جاری رہنے والے اس سیٹ میں چین نے زیادہ سیٹ اسسٹس اور ریسیپشنز حاصل کیے اور پاکستان کو 7 غلطیوں پر بھی مجبور کیا، تاہم گرین شرٹس نے فیصلہ کن مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں: ایشین گیمز: پاکستان نے 12 سال بعد ہاکی میں تمغہ جیت لیا، مجموعی تعداد 10 ہوگئی
پاکستان کا کانسی کا تمغہ ایشین گیمز میں اس کی شاندار مہم کا نتیجہ ہے۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز قازقستان کے خلاف 1-3 سے کامیابی سے کیا، جس کے بعد ازبکستان کو 0-3 سے شکست دے کر ایک میچ قبل ہی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔
گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو میزبان جاپان کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم قومی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ایران نے پاکستان کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی، تاہم گرین شرٹس نے کانسی کے تمغے کے میچ میں چین کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے 0-3 کی فیصلہ کن فتح حاصل کی اور ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے ایک اور تمغہ یقینی بنا دیا۔














