پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 437536 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1029 روپے اضافے کے بعد 375116 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 مہنگا ہو کر4150 سینٹ کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے بڑھکر 6588 روپےہوگئی ہے۔














