عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 2658 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 31 ڈالر کمی کے بعد 4119 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














