وفاقی آئینی عدالت : بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 8 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، کیس کی سماعت 15 اکتوبر، جمعرات کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

وفاقی آئینی عدالت کا جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بینچ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا کی معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل پر اعتراضات عائد

درخواست میں عدالت سے بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو کیس کی سماعت مقرر کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp