بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کی احتجاجی ریلی کے دوران کانگریس کی 2 خواتین رہنماؤں میں جھگڑا ہوگیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مار دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پراگ شرما اور گجنا لامبا کے درمیان تلخ کلامی اس وقت شروع ہوئی جب ایک رہنما نے دوسری سے آگے بڑھنے پر اعتراض کیا۔ جھگڑا بڑھنے پر دونوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھایا، تاہم موقع پر موجود کارکنوں نے مداخلت کرکے انہیں الگ کردیا۔
First they K!||| the public,
then they K!||| the policemen,
and now they're fighting among themselves.This is the state of Congress & COmmunists take a look! pic.twitter.com/sC9SesqjrU
— Indic_Nationalist (@Insane4Nation) October 8, 2026
پولیس کے مطابق دونوں خواتین رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران تصویر ہٹانے کے معاملے پر تنازع شروع ہوا تھا۔
یہ ریلی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف نکالی گئی تھی۔













