’یہ شیطان کی موت ہے‘، نانا پاٹیکر کے انتقال پر تنوشری دتہ کا چونکا دینے والا ردعمل

جمعہ 9 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ و ماڈل تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال سے متعلق سامنے آنے والی خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے یہ ’شیطان کی موت‘ کے مترادف ہے۔ تنوشری ماضی میں نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر چکی ہیں جن کی اداکار نے تردید کی تھی۔

می ٹو مہم کے دوران منظرِ عام پر آنے والے اس تنازع کے حوالے سے تنوشری دتہ کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال لکھنؤ میں اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دینا چاہتی ہیں جہاں ان کی ایک تقریب بھی طے ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر لائیو آنے اور اپنے کام سے متعلق مواد شیئر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم نانا پاٹیکر کے انتقال کی خبر کے بعد انہیں خدشہ ہے کہ ساری توجہ ان کے ردعمل کی جانب منتقل ہوجائے گی۔

تنوشری کا کہنا تھا کہ وہ مناسب وقت پر اس معاملے پر اپنا ردعمل دیں گی جب انہیں یہ فیصلہ کرنے کا موقع ملے گا کہ اس حوالے سے کیا کہنا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر نانا پاٹیکر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر نے موت سے 2 روز پہلے کیا کہا تھا؟ آخری گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں

تاہم بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار مزید سخت الفاظ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے کو ان کے نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو یہ شیطان کی موت ہے کیونکہ ان کے بقول وہ بہت زیادہ پریشانیاں جھیل چکی ہیں۔

تنوشری دتہ نے می ٹو مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہیں کن حالات کا سامنا کرنا پڑا اس کا اندازہ صرف وہی لگا سکتی ہیں۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ذہنی اذیت سے گزرنا پڑا اور ان کی گاڑی کے بریک بھی ناکارہ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موت سے قبل نانا پاٹیکر نے دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر نے اداکار کے آخری لمحات کی تفصیلات بتا دیں

واضح رہے کہ تنوشری دتہ نے 2018 میں می ٹو مہم کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ 2008 میں فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کی شوٹنگ کے موقع پر نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔ ان الزامات نے بھارتی فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی سے متعلق ایک بڑی بحث کو جنم دیا تھا۔

دوسری جانب نانا پاٹیکر ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے چکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد جان کی بازی ہارگئے، 13 زخمی

نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، اصل مسئلہ دہشتگردی ہے مولانا فضل الرحمان کے گھر کا جنریٹر نہیں، رانا ثنا اللہ

پوٹاشیم ملا نمک دنیا بھر میں لاکھوں اموات روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق

تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کے اخراج میں اضافے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

تربیلا ٹی 5 منصوبے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، تعمیراتی کام غیر معینہ مدت کے لیے معطل

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ