بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ممبئی میں جائیدادوں کی خریداری پر کروڑوں روپے خرچ کردیے جبکہ انوشکا شرما اور ان کے والدین نے بھی ایک ہی منزل پر تین اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے والدین نے ممبئی کے علاقے ورسوا میں واقع لگژری رہائشی منصوبے ’گوڈریج اسکائی شور‘ میں تین اپارٹمنٹس خریدے ہیں جن کی مجموعی مالیت 44 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پرھیں: انوشکا شرما سے پہلے ویرات کوہلی کس بالی ووڈ اداکارہ کے دیوانے تھے؟ نام نے سب کو چونکا دیا
رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے 2 ہزار 153 مربع فٹ پر مشتمل اپارٹمنٹ 14 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا جبکہ ان کے والدین نے ساتھ واقع ایک ہزار 577 مربع فٹ کا اپارٹمنٹ 10 کروڑ 91 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔ دونوں اپارٹمنٹس کی مجموعی قیمت 25 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
دونوں خریداریوں کے معاہدے 8 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوئے۔ انوشکا شرما نے اپنے اپارٹمنٹ کی خریداری پر 74 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے، جبکہ ان کے والدین نے 65 لاکھ 40 ہزار بھارتی روپے اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کتنے کروڑ کا نیا لگژری فلیٹ خریدا؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اپارٹمنٹس زیرِ تعمیر منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا قبضہ 30 جون 2031 تک ملنے کی توقع ہے۔ انوشکا شرما کے اپارٹمنٹ کے ساتھ پارکنگ کی تین مخصوص جگہیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھی اسی رہائشی منصوبے میں مشترکہ طور پر ایک اور اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 18 کروڑ 29 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ اس خریداری کا معاہدہ 21 جولائی 2026 کو رجسٹرڈ ہوا جبکہ جوڑے نے تقریباً ایک کروڑ 9 لاکھ بھارتی روپے اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں: تحائف وصول کرنا کیوں پسند نہیں ہے؟ انوشکا شرما کا انوکھا موقف
یوں حالیہ خریداریوں میں شامل تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 62 کروڑ 29 لاکھ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے ممبئی میں اس معروف جوڑے کی رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اس سے قبل بھی ممبئی کے علاوہ ساحلی علاقے علی باغ میں جائیدادوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ حالیہ خریداریوں کے بعد ان کے رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں مزید قیمتی جائیدادیں شامل ہوگئی ہیں۔














