نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2027 میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کا عکاس ہوگا۔ انہوں نے تمام متعلقہ وزارتوں کو اجلاس کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں 2027 میں پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قیادت میں شنگھائی تعاون تنظیم مزید مضبوط ہوگی، چین
اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری دفاع، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔














