امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدامت پسند سیاسی مبصر اور اپنی سوشل میڈیا کمپنی کی کمیونیکیشنز مشیر کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان نامزد کر دیا ہے۔ وہ سابق ترجمان کیرولین لیوٹ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جو اگست میں عہدے سے الگ ہوگئی تھیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز کے مطابق کیٹی زکریا اس وقت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ سے وابستہ ہیں، جو صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ کا مالک ہے۔ اس سے قبل وہ امریکی محکمہ داخلی سلامتی کی ترجمان کے طور پر بھی مختصر عرصے کے لیے خدمات انجام دے چکی ہیں۔
NEW: Katie Zacharia confirms she will officially begin as President Trump's new White House press secretary on Monday.
Asked by @JesseBWatters when she'll hold her first briefing, Zacharia says she's not sure what her first day will bring.
"President Trump is full of… pic.twitter.com/dUQxbQUoXu
— Fox News (@FoxNews) October 10, 2026
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق زکریا کو اس عہدے کی پیشکش کیے جانے کی اطلاع سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے دی تھی، جبکہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابتدائی طور پر اس تقرری کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں ایسوسی ایٹڈ پریس نے ٹرمپ کے اعلان کی بنیاد پر انہیں نئی ترجمان نامزد کیے جانے کی خبر دی۔
یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ کے ہاں بچی کی پیدائش، نام کا بھی اعلان
کیٹی زکریا قدامت پسند حلقوں میں سیاسی تبصروں کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ وہ فاکس نیوز اور نیوز میکس سے بھی وابستہ رہ چکی ہیں اور ٹرمپ کی انتخابی مہمات میں بھی کردار ادا کرچکی ہیں۔
ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں 3 نومبر کو وسط مدتی کانگریسی انتخابات ہونے والے ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ کو اپنے سیاسی اور حکومتی مؤقف کی وضاحت کے لیے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی اہم ذمہ داری پُر کرنا تھی۔














