محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ملک کے بالائی علاقوں میں 6 تا 7 اکتوبر شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کا کسانوں کو اہم مشورہ
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات اسلام آباد اور گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع، جن میں راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، ملتان اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں، میں شام اور رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔
Weekly Weather Outlook (October 09 – October 15), 2026.
#PMD #weatherupdate #Rain #hotweather #Islamabad #punjab #Sindh #Balochistan #kpk #kashmir #gilgitbaltistan #StaySafe https://t.co/byFUq9HcfH
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) October 9, 2026
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم شام اور رات کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی اور گردونواح میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔














