ایک جگہ سیکڑوں اسپائیڈر مین، کیا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک کامک کون میں مارول کے سیکڑوں مداحوں نے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی، تاہم منتظمین کے مطابق شرکا کی تعداد موجودہ ریکارڈ سے کچھ کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد اسپائیڈر مین کی پھر واپسی، ’برانڈ نیو ڈے‘ میں کیا نیا ہوگا؟

خبر رساں ادارے یو پی آئی کے مطابق جمعرات کو منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام کھلونا بنانے والی کمپنی جاز ویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے تعاون سے کیا۔ اس کا مقصد ایک مقام پر اسپائیڈر مین کا لباس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔

منتظمین نے تاحال شرکا کی حتمی تعداد جاری نہیں کی، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اجتماع میں شریک افراد کی تعداد موجودہ عالمی ریکارڈ سے کچھ کم رہی۔ اسپائیڈر مین کا لباس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے قائم کیا تھا۔

یہ تقریب فلم ’اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈر ورس‘ کی سنیما گھروں میں نمائش کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس میں 685 افراد نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp