وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کردیا، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ، سہیل آفریدی اور پارٹی قیادت کہاں ہے؟
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ تاحکمِ ثانی اس عہدے پر کام کریں گے۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ وہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِحال تشویشناک، ایمرجنسی جیسے اقدامات ناگزیر قرار
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔ وفاقی حکومت نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا۔














