ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی علاقوں، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات کے اوقات میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہے گا، تاہم ژوب، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارشیں

گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات جبکہ کشمیر اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منڈی بہاؤالدین میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:اسپین میں تباہ کن بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 2 خواتین جاں بحق

دیگر علاقوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔ پنجاب میں منڈی بہاؤالدین 43، بھکر 34، چکوال 26، گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 19، ساہیوال 15، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 14، سٹی 10) بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح  لیہ، جھنگ، بہاولنگر اور خانیوال 13، نارووال اور قصور 9، اسلام آباد (سیدپور 6، بوکرا، زیرو پوائنٹ، ائیرپورٹ 1)، فیصل آباد، حافظ آباد اور جوہرآباد 6، مری اور منگلا 5، کوٹ ادو، سرگودھا اور اٹک 2، لاہور (ائیرپورٹ 2، سٹی ٹریس)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد، کچہری، گوالمنڈی 1)، اور شیخوپورہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp