41واں قومی مقابلہ حفظ و قرأت 14 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 12 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 41واں قومی مقابلہ حفظ و قرأت بدھ 14 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں ملک بھر سے 56 حفاظ و قراء شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں 40واں قومی مقابلہ حفظ و قرأت کل سے شروع ہوگا

مقابلے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے نامزد حفاظ و قراء حصہ لیں گے۔ قومی مقابلوں کے ابتدائی 2 مراحل ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد کیے گئے تھے۔

حفظ اور قرأت کے مقابلے بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی 10 مختلف کیٹیگریز میں ہوں گے۔ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات اور حفظ و قرأت کا شوق فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی مقابلۂ حسنِ قرأت ایک تاریخی اور قابلِ فخر اجتماع ہے، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن

مقابلہ 2 روز تک جاری رہے گا اور 15 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حفاظ و قراء بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp