نواب آف بہاولپور خاندان کے گھر چوری، 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد، 6 ملزمان گرفتار

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں نواب آف بہاولپور خاندان کے گھر چوری کی واردات میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان، قیمتی اشیا اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: نواب آف بہاولپور خاندان کے تاریخی نوادرات سمیت بیش قیمت سامان چوری

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود میں ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے لگایا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں اور اشیا سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:احمد ندیم قاسمی کا آخری انٹرویو

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp