سیف علی خان نے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا ہی لیا، نوجوان مداحوں کی جانب سے ’جین زی کے سب سے پرانے ممبر‘ کا خطاب

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے بے ساختہ مزاح کی وجہ سے نئی نسل میں بھی مقبول بالی ووڈ اداکار سیف علی خان جو کر رہے ہیں نے بالآخر انسٹاگرام پر بھی اپنے سوشل میڈیا سفر کا آغاز کردیا۔ ان کی پہلی پوسٹ بھی خاصی ’نوابی‘ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان بچپن میں پیسے چراتے تھے، بہن صبا پٹودی نے بھائی کا راز فاش کردیا

اداکار کی ابھی کوئی بائیو نہیں ہے اور وہ صرف اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کو فالو کرتے ہیں۔

سیف علی خان کی پہلی انسٹاگرام پوسٹ

اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ کے لیے سیف علی خان نے ایک لائبریری سے لی گئی تصاویر کا کیروسل شیئر کیا۔

گلیمرس تصاویر میں اداکار نے گہرے نیوی بلیو کلر کا ہاف آستین والا کرتا پہنا ہوا تھا جس کے سینٹر میں سفید پائپنگ کا خوبصورت ڈیزائن تھا۔

انہوں نے اسی فیبرک کی پتلون کے ساتھ اسے میچ کیا اور اس لُک کو گہرے اسٹریپ والی گولڈ لگژری کلائی گھڑی کے ساتھ مکمل کیا۔

مزید پڑھیے: کرینہ کپور اور سیف علی خان میں سے ’آئی لو یو‘ پہلے کس نے بولا؟

انہوں نے پوسٹ کو کیپشن دیا’ پٹودی لائبریری۔۔۔ کتابوں کو ان کے کور سے پرکھنا‘۔

سیف علی خان کے انسٹاگرام ڈیبیو پر انٹرنیٹ کا ردعمل

مداحوں نے اداکار کا سوشل میڈیا پر خیرمقدم کیا اور اداکار کے وائرل لمحات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو جین زی کا سب سے بڑا ممبر ’قرار دیا۔

ایک کمنٹ میں لکھا تھا کہ ’2 سال کی گووردھن گھی سبسکرپشن کی خوشی ایک نواب کے ساتھ کیا کرتی ہے، یہ کون بنے گا کروڑ پتی کے حالیہ ایپی سوڈ کے وائرل لمحے کا حوالہ تھا۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان کو معذوری کا خوف، اداکار نے اصل صورتحال بیان کردی

ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ ’جین زی کا سب سے پرانا ممبر آخر کار انسٹا پر آ گیا۔‘

سیف علی خان کے آنے والے پروجیکٹس

پروفیشنل محاذ پر سیف حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ ‘حیوان’ میں نظر آئے تھے۔

فی الحال ان کی آنے والی لائن اپ میں ‘ہم ہندوستانی’ شامل ہے۔ راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ پروجیکٹ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی جائیداد سے محروم ہو جائیں گے؟

دریں اثنا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ‘ریس 4’ پر کام جاری ہو سکتا ہے حالانکہ فلم کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp