قومی اسمبلی اجلاس، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری ایجنڈے میں شامل

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کا اجلاس آج بدھ 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، جس کے لیے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اعلامیے کی منظوری، عوامی مسائل اور صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تحریک تشکر شامل ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری آئین کے آرٹیکل 232 کی شق ایک کے تحت صدر مملکت کی جانب سے 11 اکتوبر 2026 کو خیبر پختونخوا میں نافذ کی گئی ایمرجنسی کا اعلامیہ ایوان میں پیش کریں گے۔ اس اعلامیے کی منظوری کے لیے قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 اور آئی 11 کے درمیان کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کچرا پھینکنے کا معاملہ اٹھائیں گی۔ وہ اس عمل سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی اور زیر زمین پانی کے آلودہ ہونے کے خدشات پر وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی توجہ مبذول کرائیں گی۔

رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ بلوچستان کے شمالی پشتون علاقوں میں پانی کی قلت اور چیک ڈیموں کی عدم موجودگی کا معاملہ وزیر آبی وسائل کے سامنے اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فوج اور پی ٹی آئی کے ایک دوسرے کے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے، فیصل واوڈا

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات اور قواعد کے تحت دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تحریک تشکر پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات آج، ریپبلکن ارکانِ کانگریس کا چین میں زیرِ حراست امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں، صوبوں کا مطالبہ پورے پاکستان کے لیے ہے، خالد مقبول صدیقی

ہانیہ عامر کی بڑے پردے پر واپسی، کس معروف ہدایت کار کی فلم میں مرکزی کردار مل گیا؟

انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف، کیا اب پوسٹ کے بعد بھی اسٹوری ایڈٹ کر سکیں گے؟

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

ویڈیو

’کراچی کی سڑکوں پر کچرے کی بجائے خون نظر آئے گا‘، بلاول بھٹو کے اس بیان پر کراچی کے شہری کیا کہتے ہیں؟

جیکب آباد کا نکاسی آب منصوبہ: 118 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری ہونے کے باوجود شہریوں کو ریلیف کیوں نہ ملا؟

مردوں کے مسائل بھی توجہ کے مستحق ہیں، عالمی دن پر شہریوں کا مؤقف

کالم / تجزیہ

امیج بہتر کرنے کی ضرورت!

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی