محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر کے بالائی حصوں میں چند مقامات پر ژالہ باری اور کہیں کہیں مینہ موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ
محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ملک کے دیگر حصوں بالخصوص سندھ میں موسم زیادہ تر خشک اور دن کے وقت گرم رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خضدار، ژوب، بارکھان اور موسیٰ خیل میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش کے اعداد و شمار (ملی میٹر میں)
کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 24، مظفرآباد شہر میں 22، ایئرپورٹ کے علاقے میں 15، کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے مقام بالاکوٹ میں 15، پارہ چنار میں 14، تخت بھائی میں 13، پشاور شہر میں 12، ایئرپورٹ کے علاقے میں 01، دروش، کاکول میں 11، پٹن میں 10، دیر بالا میں 09، زیریں میں 08، مالم جبہ میں 09، کالام میں 07، سوات سیدو شریف، چترال میں 06، میر خانی میں 05، باچا خان ایئرپورٹ میں 01 ملی میٹر جبکہ گلگت بلتستان میں سکردو میں 09، استور میں 08، گلگت میں 05، گوپس میں 02 اور بنجی، چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ، سیاحوں کے لیے ہدایات جاری
پنجاب میں مری میں 03 جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے علاقے میں 01، شہر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ اٹک میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔














