وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر مختصر تبصرہ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کرنے لگا۔
ایک صارف نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ تصویر شیئر کی جس میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ میریلن مونرو کو 1956 کے دور کے ماحول، قدیم طرز کی گاڑیوں اور اس زمانے کے انداز میں دکھایا گیا تھا۔ تصویر کے ساتھ ایک سوال بھی پوچھا گیا کہ اس میں ایسی کون سی چیز ہے جو 1956 میں موجود نہیں تھی؟
Watch😊 https://t.co/nr8NIGCseZ
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 13, 2026
خواجہ آصف نے اس پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے صرف ’’Watch‘‘ لکھا اور ساتھ مسکراتے ہوئے چہرے کا ایموجی بھی شامل کیا۔ ان کے اس مختصر تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کرنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو ’سومنات‘ بنانے کا دعویٰ کرنے والا 24 گھنٹے گزرنے سے پہلے ہی بھاگ نکلا، خواجہ آصف
تصویر میں خاتون کے جدید مغربی لباس کو دیکھتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ آصف کو یہ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ وہ ایک اسلامی ملک کے وزیر دفاع ہیں، اس لیے انہیں اپنے عہدے اور منصب کا لحاظ رکھنا چاہیے۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ کہیں خواجہ آصف کا فون ہیک تو نہیں ہوگیا؟ جبکہ دیگر صارفین نے تبصرہ کیا کہ کوئی ان سے فون لے لے۔














