ریاض حسین
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں استعمال ہونے والا کنٹینر ابھی تک مردان میں اسی مقام پر کھڑا ہے جہاں پر یہ 11 اکتوبر کو لایا گیا تھا۔
گورنر راج لگنے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکن غائب ہو چکے ہیں اور ابھی تک کسی بھی شخص نے کنٹینر وہاں سے ہٹانے یا واپس لے جانے کی کوشش نہیں کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی صوبے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنا کنٹینر لے جائیں، لیکن اس کے باوجود یہ کنٹینر ابھی تک مردان کے چمتار نیو اڈہ کے مقام پر کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ سے پہلے سہیل آفریدی نے بارہا کہا تھا کہ ہر صورت اسلام آباد جائیں گے اور اس مقصد کے لیے یہ کنٹینر خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔













