نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور صارفین سے مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزارت خارجہ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ضروری اشیائے خورونوش کے ذخائر اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، رسد کے انتظامات اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گندم اور میدے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم کیوں نہ ہو سکیں؟
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری تجارت سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
Deputy Prime Minister Mohammad Ishaq Dar chaired a meeting of the Cabinet Committee to review the stocks and prices of essential commodities#IshaqDar #DeputyPrimeMinister #EssentialCommodities #PriceControl #Inflation #MarketMonitoring pic.twitter.com/saJu439K3r
— APP (@appcsocialmedia) October 16, 2026
اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ضروریات پوری کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کے وافر ذخائر موجود ہیں، اس لیے کسی قسم کی قلت کا خدشہ نہیں۔ حکام کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مستحکم ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز
اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز طور پر زائد قیمتیں وصول کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔












