’دونوں میاں بیوی لگتے ہیں‘، سلمان خان اور کرشمہ کپور کے بارے میں یہ رائے کیوں قائم ہوگئی؟

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی حالیہ ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی جہاں دونوں کی پرانی دوستی اور بے تکلف انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شادی کرنے کے مشورے دینا شروع کر دیے۔

سلمان خان نے مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں اور آخری سیزن کی افتتاحی قسط میں شرکت کی۔ اس دوران اداکارہ کرشمہ کپور نے سلمان خان اور شو کے میزبان کرن جوہر کے درمیان ہونے والے ریپڈ فائر راؤنڈ کی میزبانی کی۔

 

شو میں دونوں کی دوستانہ گفتگو اور بے تکلفی دیکھ کر مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان اور کرشمہ کپور میاں بیوی جیسے لگتے ہیں یہ شادی کیوں نہیں کر لیتے۔ ایک اور صارف نے دونوں کو اپنی پسندیدہ ایسی جوڑی قرار دیا جو حقیقت نہ بن سکی جبکہ بعض صارفین نے ان کی کیمسٹری کو بھی سراہا۔

مہک سنگھ نے سلمان خان اور کرشمہ کپور کی جوڑی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی کر لو بھائی‘۔

پروگرام کے دوران سلمان خان کی جانب سے بچوں کی خواہش کا ذکر بھی سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گیا۔ ایک صارف نے اس بات کو کرشمہ کپور کی خاندانی زندگی سے جوڑتے ہوئے دونوں کی شادی کے حوالے سے تبصرہ کیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کا ماضی میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ نام جوڑا جاتا رہا ہے جن میں سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور یولیا ونتور شامل ہیں۔ سلمان خان نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگیتا بجلانی سے ادی کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم بعد میں یہ رشتہ آگے نہ بڑھ سکا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو شادی کرنے سے کس نے روکا؟ اداکار نے خود ہی راز کھول دیا

دوسری جانب کرشمہ کپور نے 2003 میں کاروباری شخصیت سنجے کپور سے شادی کی تھی۔ دونوں نے 2014 میں باہمی رضامندی سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی جسے 2016 میں حتمی شکل دی گئی۔ سابق جوڑے کے دو بچے، بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان ہیں۔

سنجے کپور کا 2025 میں لندن میں انتقال ہو گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولو کھیلنے کے دوران شہد کی مکھی نگلنے کے مبینہ واقعے کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ اور سلمان خان کون؟ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر شادی میں دونوں سپر اسٹارز کو کیوں نہ پہچان سکے؟

سلمان خان اور کرشمہ کپور کی شادی کے حوالے سے مداحوں کے یہ تبصرے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کا حصہ ہیں دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کے کسی ارادے کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

سلمان خان اور کرشمہ کپور کی دوستی تقریباً 36 سال پرانی ہے۔ دونوں اداکار اب تک 11 فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جن میں ’جیت‘، ’جڑواں‘، ’بیوی نمبر ون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’چل میرے بھائی‘ اور ’دلہن ہم لے جائیں گے‘ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp