سرکاری حج اسکیم: دوسری قسط جمع کرانے میں 4 دن باقی، 20 اکتوبر آخری تاریخ مقرر

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، عازمین حج 20 اکتوبر سے قبل ادائیگی مکمل کر لیں۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج واجبات کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ پورٹل پر بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حج کے دوران پاکستانی انتظامات کی پذیرائی، شکایات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی، سردار یوسف

ترجمان نے ہدایت کی کہ حج درخواست منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے واجبات مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروائے جائیں۔

عازمین حج کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ عازمین حج پورٹل سے سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاکٹر سے تصدیق کروائیں اور تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ دوبارہ حج پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ حج سے متعلق نئی معلومات اور ہدایات کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ ’پاک حج‘ موبائل ایپ استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp