پاکستان ویمنز ٹیم آئندہ ماہ بنکاک میں آئی سی سی ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کھیلے گی

پیر 19 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 12 سے 26 نومبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا انتخاب فیصل آباد میں جاری نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ کا فائنل 25 اکتوبر کو شیڈول ہے، جس کے بعد سلیکٹرز کو کھلاڑیوں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز کی بنگلہ دیش کیخلاف 31 رنز سے فتح، کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں سپر سکس مرحلہ بھی شامل ہوگا، جس کے ذریعے ٹیموں کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مزید مقابلے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان کو گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ اے میں آئرلینڈ، سری لنکا، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عائشہ ظفر اور مومنہ ریاست کی شاندار کارکردگی، پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف تیسرا ٹی 20 جیت لیا

ٹورنامنٹ میں شریک 10 ٹیموں میں سے 5 ایسوسی ایٹ رکن ممالک کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ایونٹ کا مقصد ابھرتی ہوئی ویمنز کرکٹ ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے اور اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم بنکاک میں گروپ بی کے حریفوں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp