گزشتہ 3 برسوں میں کتنے پڑھے لکھے پاکستانیوں نے ملک چھوڑا؟ اہم اعداد و شمار سامنے آگئے

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 3 برسوں میں روزگار کی غرض سے بیرون ملک جانے والے 19 لاکھ 45 ہزار پاکستانیوں میں سے 80 فیصد غیر ہنر مند افراد پر مشتمل ہیں جس سے اس تاثر کی نفی ہوتی ہے کہ لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی برین ڈرین میں کمی کا سبب بن سکتی ہے؟

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لاکھوں تعلیم یافتہ اور اعلیٰ ہنر مند نوجوانوں کے بیرون ملک منتقل ہونے یعنی برین ڈرین کا تاثر حقائق کے برعکس ہے کیوں کہ بیورو آف امیگریشن کے سرکاری اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں کی 80 فیصد سے زائد تعداد غیر ہنر مند مزدوروں اور ڈرائیورز پر مشتمل ہے۔

محمد عدنان پراچہ نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کی تلاش میں جانے والے پڑھے لکھے طبقے سے متعلق غلط معلومات پھیلانے سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہو رہی ہے بلکہ مقامی نوجوانوں میں مایوسی اور منفی سوچ بھی جنم لے رہی ہے۔

گزشتہ 3 برس کے اعداد و شمار کا جائزہ

عدنان پراچہ کے مطابق بیورو آف امیگریشن کے دفتری ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ پونے 3 سال کے دوران مجموعی طور پر 19 لاکھ 45 ہزار افراد روزگار کی غرض سے مختلف ممالک گئے۔

مزید پڑھیے: ’برین ڈرین مسئلہ نہیں بلکہ پیسہ ملک سے باہر جانا مسئلہ ہے‘، چیئرمین نیب تنقید کی زد میں

انہوں نے بتایا کہا کہ ملک چھوڑنے والے تقریباً 14 لاکھ 50 ہزار افراد میں 10 لاکھ سے زائد عام مزدور اور 4 لاکھ شٹرنگ کرنے والے، کارپینٹر، اسٹیل فکسر، میسن، الیکٹریشن و پلمبر جبکہ سوا 4 لاکھ کے قریب ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ڈرائیورز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پونے 3 سال میں ڈاکٹرز، انجینیئرز، آئی ٹی ماہرین، اساتذہ، نرسز، فارماسسٹس اور مینیجرز کی کل تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: روزگار کے لیے بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی کیوں ہورہی ہے؟

بے روزگاری کے اعداد و شمار اور حکومتی پالیسیوں کی اصلاح کا مطالبہ

عدنان پراچہ نے گیلپ سروے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں 20 سے 24 سال کے ڈگری ہولڈر گریجویٹس میں بے روزگاری کی شرح 35 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے نئی پالیسیوں کے تحت پراسیس کو پیچیدہ اور طویل بنانے کے بجائے آسان بنایا جائے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی کھپت بڑھ سکے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا، آرمی چیف

 عدنان پراچہ نے کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز لائسنس کی فیسوں میں اضافے اور کڑی شرائط سے یہ شعبہ سکڑ رہا ہے جس سے بیرونی ترسیلات زر میں کمی کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں