آئی سی سی نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

بدھ 21 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2027 کا آغاز 21 جنوری سے بنگلہ دیش اور نیپال میں ہوگا جہاں 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

یہ ٹورنامنٹ پہلی بار سنہ 2023 میں منعقد ہوا تھا اور اس بار دونوں میزبان ممالک کے 4 مختلف وینیوز پر کل 41 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے وینیوز

بیر شریستھا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کرکٹ اسٹیڈیم، چٹگرام

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، سلہٹ

ٹی یو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کھٹمنڈو

اپر ملپانی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ، کھٹمنڈو

گروپس کی تفصیل

گروپ اے: بھارت، آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال

گروپ بی:  جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور ساموا

گروپ  سی: آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نائیجیریا اور متحدہ عرب امارات

گروپ ڈی: انگلینڈ، سری لنکا، امریکا اور اسکاٹ لینڈ

افتتاحی دن

ٹورنامنٹ کا آغاز 21 جنوری کو ہوگا پہلے ہی دن 8 ٹیمیں 4 میچز میں ایکشن میں ہوں گی جس میں میزبان بنگلہ دیش کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا۔

مزید پڑھیے: کرکٹ میں انگلینڈ سے اچھی خبر بھی: عبدالقادر کی شاندار سینچری، پاکستان انڈر 19 نے میزبان ٹیم کیخلاف ون ڈے122 رنز سے جیت لیا

دوسرے میزبان نیپال اپنی مہم کا آغاز 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ دفاعی چیمپیئن بھارت اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے ٹورنامنٹ کو ویمنز کرکٹ میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ایج گروپ میں اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے اور عالمی اسٹیج پر تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور نیپال میں 16 ٹیموں کو اکٹھا کرنے سے کرکٹ کی بڑی اور ابھرتی ہوئی قوموں کی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کے ذریعے ترقی کا موقع ملے گا۔

گروپ مرحلہ 26 جنوری تک جاری رہے گا جس کے بعد کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی جہاں انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر سپر سکس گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سیمی فائنلز 4 فروری کو بیر شریستھا شہید فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ 5 فروری کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ٹرائی سیریز : سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

فائنل میچ 6 فروری کو دوپہر ڈیڑھ بجے مقامی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا جبکہ 7 فروری کو ریزرو ڈے مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈکیت زخمی

مصنوعی ذہانت کے استعمال کا معاملہ، کینیڈین پبلشر نے معروف ناول نگار سے تعلق ختم کرلیا

سائبر سیکیورٹی کے سنگین خطرات، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس بند

قطر سے ایل این جی کا دوسرا جہاز پاکستان پہنچ گیا، گیس سپلائی میں کچھ بہتری کی امید

خیبر پختونخوا میں ڈپٹی کمشنرز کو کون سا نیا خصوصی اختیار دیدیا گیا؟

ویڈیو

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کے منصوبوں میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات، ہادی پتنگ کے کردار پر سوالات اٹھ گئے

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟