ویب سائٹ وکی پیڈیا فوری بحال کرنے کا فیصلہ

پیر 6 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم شہباز شریف نے مفت انسائیکلوپیڈیا وکی پیڈیا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تین رکنی کمیٹی  قانون وانصاف، معاشی و سیاسی امور اور اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزرا پر مشتمل تھی

وزارتی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ ویکیپیڈیا مفید معلوماتی ویب سائٹ ہے جس سے طالب علم، محققین اور معاشرے کے دیگر طبقات اس سے استفادہ کرتے ہیں۔ پوری کی پوری ویب سائٹ بند کرنا مناسب نہیں۔

وزارتی کمیٹی کی جانب سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کے اقدامات کی سفارش پر وزیراعظم شہباز شریف نے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ہوں گے۔

قانون وانصاف، اطلاعات ونشریات، کامرس اور  کمیونیکیشن کے وفاقی وزراء بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔ ضرورت کے مطابق کسی ماہر کو کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

کمیٹی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ویکیپیڈیا تک رسائی مکمل بند کرنے کے اقدام کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی تاکہ قابل اعتراض مواد پر پابندی اور اس تک رسائی کو روکا جا سکے۔

مذہبی طور پر حساس، مقدس اور ہمارے کلچر کے منافی مواد پر پابندی کے لئے طریقہ کار تجویز کرتے ہوئے کمیٹی ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!