حنا جاوید کی گردن ٹوٹی ہوئی تھی، کہنیوں پر بھی گہرے زخم، پوسٹ مارٹم رپورٹ

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حنا جاوید قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق مقتولہ کی دونوں کہنیوں میں اسکریو ڈرائیور سے سوراخ کیے گئے، سر کے پچھلے حصے پر 27 سینٹی میٹر گہرا زخم تھا جبکہ ان کی گردن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کے چہرے، بازوؤں، ہاتھوں اور ہونٹوں پر زخموں اور نیل کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، جو ان پر تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حنا جاوید قتل کیس: بھائی فہد جاوید کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کو 20 اگست کو گھر میں مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ان کی لاش باتھ روم میں شاور کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی تھی۔ کیس میں نامزد مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور گھریلو ملازم ذیشان ارشد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

مقتولہ کے اہلخانہ نے پولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی نے بھی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے 29 اکتوبر کو اعلیٰ پولیس افسران اور حنا جاوید کے اہلخانہ کو طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp