چینی کارساز کمپنی گیلی بذریعہ بیسٹ وے گروپ پاکستان میں داخل، 3 نئی انرجی گاڑیاں متعارف

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیسٹ وے گروپ نے پاکستانی مارکیٹ میں چینی ادارے گیلی آٹو گروپ کو لانچ کرتے ہوئے 3 نئی انرجی گاڑیوں کمپیکٹ الیکٹرک ہیچ بیک گیلی ای ایکس 2، الیکٹرک ایس یو وی گیلی ای ایکس 5 اور پلگ ان ہائبرڈ ایس یو وی گیلی سٹارے ای ایم آئی کی رونمائی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف

لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیسٹ وے گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان محمد شیخ نے کہا کہ بیسٹ وے آٹوموٹیو پاکستان میں گیلی کی واحد مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے۔

گروپ کے مطابق یہ لانچ ملک میں بیسٹ وے کی طویل مدتی سرمایہ کاری پورٹ فولیو کی اسٹریٹجک توسیع کے طور پر آٹوموٹیو سیکٹر میں اس کے داخلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

نیو انرجی وہیکلز متبادل ایندھن والی گاڑیاں ہیں جو روایتی انٹرنل کمبشن انجن کے بجائے بنیادی یا مکمل طور پر الیکٹرک پاور پر انحصار کرتی ہیں۔

کمپنی ابتدائی طور پر امپورٹڈ یونٹس کے ساتھ لانچ کرے گی جبکہ کراچی میں پورٹ قاسم میں اپنی 24.71 ایکڑ پر مشتمل فیسلٹی کو کمپلیٹلی ناکڈ ڈاؤن سمبلی کے لیے تیار کر رہی ہے۔ پلانٹ میں 403,000 مربع فٹ سے زیادہ کورڈ اسپیس ہے اور سالانہ 25,000 گاڑیاں اسمبل کرنے کی موجودہ صلاحیت ہے۔ بیسٹ وے کا ہدف ہے کہ اگلے سال تک مقامی طور پر اسمبل شدہ گیلی گاڑیاں سڑکوں پر ہوں گی۔

ملکیت کے حوالے سے، بیسٹ وے نے ملک گیر ڈیلرشپ نیٹ ورک، گاڑی کے لیے 6 سال 150,000 کلومیٹر تک وارنٹی اور بیٹری اور موٹر کے لیے 8 سال کی وارنٹی، آن لائن بکنگ، یو بی ایل کے ذریعے فنانسنگ اور بیسٹ وے رینیوایبل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک گیر ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ بیسٹ وے سیمنٹ اس وقت 115 میگاواٹ کی کیپٹو سولر صلاحیت چلا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: بی وائی ڈی کی نئی گاڑیاں متعارف، سیلین 6 پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل ہوگی

بیان کے مطابق قیمتوں، بکنگ کی تاریخوں اور حتمی تفصیلات کا اعلان آفیشل چینلز کے ذریعے کیا جائے گا۔

پاکستان میں کاروں کی فروخت میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 43 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تجزیہ کاروں نے بہتر ہوتے میکرو اکنامک ماحول کو قرار دیا جس نے گاڑیوں کی طلب کو بڑھایا۔

بیسٹ وے کی بنیاد سنہ 1976 میں لندن میں ایک ریٹیل بزنس کے طور پر رکھی گئی تھی۔ اب یہ ہول سیل، سیمنٹ، بینکنگ، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں 63,000 سے زائد افراد کو ملازمت دیتا ہے جس کی سالانہ آمدنی 7.9 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان میں یہ بیسٹ وے سیمنٹ کا مالک ہے اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) میں حصص رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

سنہ 1986 میں قائم ہونے والے گیلی ہولڈنگ گروپ نے سنہ 2025 میں عالمی سطح پر تقریباً 4.12 ملین گاڑیاں فروخت کیں جن میں سے 2.29 ملین (56 فیصد) تھیں۔ اس کے پورٹ فولیو میں وولوو کارز، پولسٹار، لوٹس، زیکر اور لنک اینڈ کو شامل ہیں۔ بیان کے مطابق گروپ کا ہدف 2030 تک 6.5 ملین عالمی فروخت کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp