اسلام آباد: ریڈ زون کے 3 داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے 3 نومبر سے آئندہ حکم تک عارضی طور پر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: ریڈ زون میں داخلہ بند، علاقے میں قائم تمام دفاتر اور وزارتوں میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سرینہ ہوٹل، نادرا چوک اور ایکسپریس چوک کے راستے بند رہیں گے، شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایوب چوک، میریٹ ہوٹل اور مارگلہ روڈ استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سفری دشواری سے بچنے کے لیے سفر کے دوران 20 منٹ اضافی رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: ریڈ زون اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ایڈوائزری جاری

مزید رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے ایف ایم 92.4 بھی سن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp