پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں افغان طالبان رجیم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ فتنۃ الخوارج کے ساتھ مل کر پاکستان میں دراندازی اور حملوں کی کوششوں میں ملوث ہے۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی اور مؤثر جوابی آپریشن کے ذریعے ان کوششوں کو ناکام بنایا اور متعدد افغان طالبان پوسٹوں کو تباہ کردیا۔
شلوزان، کرم سیکٹر – شلوزان کے کرم سیکٹر میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کی ملی بھگت سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
اس کارروائی کے دوران افغان طالبان کی کئی پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔… https://t.co/W0VtaszdrI pic.twitter.com/xSUU9MRn4j
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) November 5, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایسی سرگرمیاں سامنے آئی ہوں۔ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کو پناہ دینے، انہیں مسلح کرنے اور پاکستان میں دہشتگردی کے لیے بھیجنے میں ملوث ہے، جبکہ دوسری جانب امن کی باتیں بھی کرتی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور سرحد پار سے دراندازی کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں طالبان مخالف حملوں میں اکتوبر کے دوران دُگنا سے زائد اضافہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ سمجھوتہ ہیں اور ان کے دفاع کے لیے سیکیورٹی فورسز ہر وقت تیار ہیں۔











