سلمان خان نے فلموں سے کیوں علیحدگی اختیار کرلی؟

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ سلطان سلمان خان فلم ’کس کا بھائی کس کی جان‘ کے بعد فلموں سے عارضی علیحدگی اختیار کر لی ہے، کچھ نیا کرنے کو تیار نظر آ رہے ہیں، اداکار نے اپنے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کر لیا، وہ کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے پہلے نہ کیا ہو اور اپنی خواہش کے مطابق اسکرپٹ نہ ملنے تک فلموں سے علیحدگی اختیار کریں گے۔

انڈین ٹائمز کے مطابق سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’انشاء اللہ‘ ایک زبردست لو سٹوری تھی، جس کا اسکرپٹ بالکل نیا تھا اور وہ ایسے ہی نئے اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ’انشاء اللہ‘ کے لیے انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی سے رابطہ کیا ہے۔

سنجے لیلی بھنسالی کی فلم ’انشاء اللہ‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا تھا تاہم سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’گنگو بھائی کاٹھیا واڑی‘ بنائی، اس فلم میں عالیہ بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا۔

’انشاء اللہ‘ سے علیحدگی کے بعد سلمان خان نے بالی ووڈ کو ’کس کا بھائی کس کی جان‘ کامیاب فلم دی، تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر ’انشاء اللہ‘ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا