ذکا اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کے لیے وفاقی حکومت نے نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اب ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی نئے چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ تک کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور کو دیکھے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی 10 اراکین پر مشتمل ہے جن میں کلیم اللہ، مصدق اسلام، اشفاق اختر، ظہیر عباس، عظمت پرویز، خواجہ ندیم، خرم سومرو، ذوالفقار ملک اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں۔

نئی تشکیل دی گئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو لاہور میں بلا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف سے قبل نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو چلا رہے تھے مگر پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین کے لیے ذکا اشرف کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ذکا اشرف کی اہلیت اور پاکستان بورڈ کے چیئرمین کے انتخابات کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟