توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے مطابق درخواست کو واپس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت عظمٰی سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کو کیس واپس بھیجنے اور سات روز کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ الیکشن کمیشن کی فوجداری کاروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا ہی خلافِ قانون ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی عدالت کو بھیجے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وزیر اعظم عمران خان پر فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے۔ تاہم عمران خان کے وکلا کا موقف ہے کہ ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی