جمعرات 6 جولائی کو امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قدر

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر277 روپے 04 پیسے کا ہو گیا جبکہ  گزشتہ روز ڈالر کی قدر 277 روپے 41 پیسے رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.85 روپے، اماراتی درہم75.42 روپے، قطری ریال 76.02 روپے، کویتی دینار 901.35 روپے اور بحرینی دینار 734.84 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 184 روپے 67 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 32 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 352 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp