بھارت سے پانی کا بڑا ریلا چند گھنٹوں میں گنڈا سنگھ والا پہنچنے کا امکان، متاثرہ آبادیوں سے انخلا جاری

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت سے پاکستانی دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی کی بڑھتی ہوئی آمد سے کناروں پر آباد دیہاتوں کو خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے ان علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ قصور ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھارت نے پیر کی سہ پہر 3 بج کر 47 منٹ پر پنجاب کے فیروز پور ہیڈ ورکس سے 65 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا جو قصور کے قریب گنڈا سنگھ والا میں چند گھنٹوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حرمت علی کے مطابق ریسکیو 1122 نے نارووال میں دریائے راوی کے قریبی علاقوں سے 16 بچوں سمیت 236 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ جگہ پہنچا دیا ہے۔ مختلف خاندانوں کو رینجرز کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز دریاؤں میں پانی خطرناک سطح تک بڑھ گیا تھا ایسے میں راوی اور تاوی ندیوں کے قریب پھنسے ہوئے 5 رینجرز اہلکاروں سمیت کم از کم 95 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال محمد اشرف کے مطابق تحصیل شکر گڑھ کے قریب دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ اتوار کی رات کو 75 ہزار کیوسک سے کم ہو کر پیر کی شام تک 23 ہزار کیوسک رہ گیا تھا۔ سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ پیر کو ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب اور تاوی کا مشترکہ بہاؤ ایک لاکھ 76 ہزار 940 کیوسک تھا۔ انہوں نے کہا کہ تمام آبی ذخائر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

قصور کے قریب دریائے راوی کے قریب دیہاتوں میں حکام نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات کیے جس میں مقامی لوگوں سے کہا گیا کہ اگر پانی کی سطح نچلی سیلابی سطح سے بلند ہو جائے تو وہ نقل مکانی کے لیے تیار رہیں۔ انتظامیہ نے موٹر بوٹس کا انتظام کیا ہے اور تلوار پوسٹ کے علاقے میں امدادی کیمپ لگائے ہیں جہاں پانی کی سطح 18 فٹ ہونے کا امکان ہے جو نچلے درجے کے سیلاب سے 1.5 فٹ نیچے ہے۔ دریا کنارے دیہاتوں، بستیوں اور نشیبی علاقوں کے لوگوں کو آئندہ 24 گھنٹوں میں انخلا کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے’ اے پی پی‘ نے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ بہاولنگر میں، بھارت سے پانی کی آمد میں اضافے کے بعد ہیڈ گنڈا سنگھ کے قریب دریائے ستلج میں پانی کی سطح 16 فٹ تک بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دریا میں پانی کی سطح میں 3فٹ اضافہ ہوا ہے جبکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دریا میں طغیانی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ گجرات میں پیر کو مرالہ سے خانکی ہیڈ ورکس تک دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔

کمشنر گوجرانوالہ نوید شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے دریائے چناب کے کنارے واقع علاقوں کا دورہ کیا جہاں ڈی سی گجرات صفدر ورک نے انہیں ممکنہ سیلابی صورتحال اور انخلا کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق مرالہ ہیڈ ورکس میں پانی کی آمد قریباً ایک لاکھ 76 ہزار کیوسک جبکہ خانکی اور قادر آباد ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ بالترتیب ایک لاکھ 93 ہزار اور ایک لاکھ 86 ہزار کیوسک تھا۔

لاہور انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ دریائے راوی اور ستلج میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال ایک لاکھ 72 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا جو جسر پوائنٹ پر 60 ہزار کیوسک اور شاہدرہ پر 31 ہزار کیوسک تک کم ہوگیا تھا۔ بھارت نے اب تک ایک لاکھ 82 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے جو جسر پر 65 ہزار کیوسک اور شاہدرہ میں 35 ہزار کیوسک رہ گیا ہے، اسی طرح دریائے ستلج میں پانی کی مقدار کم تھی۔

فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف سی) نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے میدانی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیالکوٹ اور حافظ آباد کے درمیان مرالہ، خانکی اور قادر آباد ہیڈ ورکس پر درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے، دیگر تمام بڑے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ تاہم دریائے راوی میں نارووال کے قریب جسر کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب اور اس کے منسلک نالوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں