ڈیرہ مراد جمالی: بیوی پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ مراد جمالی میں پانچ بچوں کی ماں پر شوہر کی بہیمانہ تشدد اور تذلیل، شوہر نے بیوی کے سر کے بال مونڈھ کر جسم کے نازک عضووں کو جلا دیا۔

ڈیرہ مراد جمالی چکھڑا محلہ میں آدم خان چکھڑا نامی شخص نے اپنی بیوی ’طاہرہ بی بی‘ کو، جو پانچ بچوں کی ماں ہے، گھر کے کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

ملزم نے پہلے بیوی کے سر کے بال مونڈھ دیے اور پھر جسم کے نازک حصوں کو سگریٹ اور گرم لوہے سے داغ دیا۔ شوہر کے تشدد کے باعث خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔

اطلاع ملنے پر متاثرہ خاتون کے والد امان اللہ سیال نے بیٹی کو تشویشناک حالت میں ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کر دیا۔جہاں خاتون کو طبی امداد دی گئی۔ ابھی علاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹی تھانہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے تشدد کا شکار خاتون طاہرہ بی بی کے والد امان اللہ سیال کی مدعیت میں ملزم شوہر آدم خان ولد مولوی اسحاق چکھڑا کے خلاف 337 اے اور 337 وی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں