یہ گھر ہے یا شو روم؟ مہندر سنگھ دھونی کی موٹر کلیکشن دیکھ کر انہیں ’پاگل‘ کیوں کہا گیا؟

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کھیل کی دنیا میں تو منفرد پہچان رکھتے ہی ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں جیپ، کاریں اور موٹر سائیکلز جمع کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے، جو کوئی بھی ان کا گیراج دیکھ لیتا ہے تو بے ساختہ مُنہ سے یہی جملہ نکلتا ہے کہ یہ گھر ہے یا شو روم؟

سابق بھارتی کرکٹرز وینکٹاش پرساد اور سنیل جوشی نے گزشتہ روز بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں واقع مہندر سنگھ دھونی کے گھر کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ دھونی کے 2 منزلہ گیراج میں بھی گئے اور وہاں موجود موٹر کیلکشن دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس لیے وینکٹاش پرساد نے وہاں ایک ویڈیو کلپ بھی بنوایا جسے دھونی کی بیگم ساکشی دھونی نے شوٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے دونوں کرکٹرز کے خیالات جاننا چاہا تو ان کا یہی جواب تھا کہ یہ جنون اور پاگل پن ہے، یہ تو بالکل کسی شو روم کا سا منظر لگ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھونی کے پاس گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بہت زیادہ تعداد میں موجود ہیں، گیراج کی دونوں منزلیں موٹر کیلکشن سے بھری ہوئی ہیں۔ دھونی کے پاس قریباً ہر معروف کمپنی کی جدید اور قدیم گاڑیاں، جیپیں اور موٹر سائیکلز موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

پاکستانی آرمی کیڈٹ نے آسٹریلیا میں ’بہترین غیر ملکی فوجی کیڈٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی