وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے بجلی7 روپے 50  پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سےکرنےکی تجویز ہے، 100 یونٹ  والے گھریلو  صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنےکی تجویز ہے، 101 سے 200  یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5  روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،201 سے 300  یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنےکی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنےکی تجویز  ہے جب کہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن  راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ  بجلی کے 55 فیصد صارفین  پر بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا سستا ہوگیا! فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور اسلام آباد حکام کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

2 برس میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی بچے جاں بحق، اسرائیل پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ثابت

بڑے اور چھوٹے اداکاروں کے لیے کھانے کا الگ مینیو، بالی ووڈ کا بدنما چہرہ بے نقاب

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویڈیو

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا