20 سال مزید جینا ہے تو طرز زندگی میں 8 تبدیلیاں لے آئیں

بدھ 2 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں نہ صرف انسان کو صحت مند رکھتی ہیں بلکہ انسان کی زندگی پر خوشگوار اثرات بھی مرتب کرتی ہیں، اس حوالے سے چند روز قبل ایک تحقیق سامنے آئی ہے کہ اگر انسان اپنے طرز زندگی میں چند تبدیلیاں لے آئے تو وہ اسکے لیے طویل عرصے تک زندہ رہنے کا سبب بن سکتی ہیں، ان تبدیلیوں میں سب سے نمایاں ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنا اور سگریٹ نوشی کو ترک کر دینا شامل ہے۔

امریکی ماہرین صحت کی تحقیق کے مطابق اپنی طرز زندگی میں 8 تبدیلیوں کو لے آئیں، جیسے کہ اچھا کھانا اور نیند پوری کرنا انسانی زندگی میں 20 سال سے زیادہ کا اضافہ کر سکتا ہے۔

امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرن افیئرز سے وابستہ ماہر صحت ذہان مے ٹی نگ نے کہاکہ تحقیق کے بعد ثابت ہوا ہے کہ صحت مند طرز زندگی کو اپنانا صحت عامہ اور شخصی تندرستی دونوں کے لیے ضروری ہے، یہاں تک کہ انسان 40، 50، یا 60 سال کی عمر میں بھی اپنے طرز زندگی میں ان تبدیلیوں کو لے آئے تو صحت مند زندگی گزار سکتا ہے۔

بوسٹن میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی یہ تحقیق 2011 اور 2019 کے درمیان جمع کیے گئے سوالناموں اور میڈیکل ریکارڈز کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ جس کے تحت اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ طرز زندگی کے کون سے ایسے عوامل ہیں جو طویل عمر کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق صحت مند طرز زندگی کے عوامل انسانی زندگی پر کافی مثبت اثر ڈالتے ہیں جس سے ایک شخص کی عمر دہائیوں تک بڑھ جاتی ہے۔ ان عوامل میں سب سے پہلے اچھا کھانا، سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنا، رات میں اچھی نیند لینا، ورزش کرنا اور چست رہنا، ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنا، شراب نوشی سے پرہیز کرنا، دیگر منشیات کا استعمال نہ کرنا اور مثبت سماجی تعلقات قائم کرنا شامل ہیں۔

گلاسگو یونیورسٹی میں قلبی اور میٹابولک ہیلتھ کے ماہر پروفیسرنوید ستار نے تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا چونکہ اس تحقیق میں کوئی تجربات شامل نہیں کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس تحقیق کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ اعداد و شمار اچھی اور صحت مند زندگی گزارنے کے اصولوں پر مبنی ہیں، اور اگر ہم متعدد دائمی بیماریوں کو روکنا چاہتے ہیں توہمیں انکو اپنانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم صرف اپنے آپ کو اچھی صحت کے لیے دوا نہیں دے سکتے، طرز زندگی ہمیشہ اہمیت رکھتی ہے۔ اگر نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذریعے لوگوں کو بہتر طرز زندگی گزارنے اور عادات کو بدلنے کی ترغیب دی جائے تو لوگوں اس ضمن میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہائیکورٹس سپریم کورٹ یا آئینی عدالت کے ماتحت نہیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

سال میں کم از اہم ایک مرتبہ بچوں کے بغیر چھٹی منانا میاں بیوی کا حق ہے، ندا یاسر

بٹ کوائن کی قیمت میں 4 فیصد کمی، 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

ڈھاکا ائیرپورٹ کا تھرڈ ٹرمینل فعال کرنے کے لیے 19 جولائی تک معاہدہ متوقع

بھارتی یقین دہانیوں کے باوجود سرحدی اموات کا سلسلہ جاری، ڈھاکا پریشان

ویڈیو

امریکا ایران کشیدگی میں ثالثی کی پاکستانی کوششیں جاری، خطے میں امن کے لیے سفارتی رابطے تیز، دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

گلگت بلتستان: ووٹرز کی آسانی اور انتخابی آگاہی کے لیے اقدامات کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے