پرویز الہیٰ کی کرسی کو خطرہ۔ خاتون رکن کا ووٹ دینے سے انکار

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کی کرسی کو دھچکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی اتحادی ایک ایم پی اے نے پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

مجلس وحدت المسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی زہرا نقوی نے پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا بول دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا۔

ایم ڈبلیوایم کےترجمان نےکہا ہے کہ فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔ زہرا نقوی پی ٹی آئی کے کوٹے میں خواتین کی مخصوص نشست پررکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے ۔ قانونی رکاوٹیں دور کر کے اسمبلیاں توڑ دیں گے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حج پالیسی میں عمر کی حد سے متعلق اہم تبدیلی، کونسے عازمین متاثر ہوں گے؟

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری