امریکا: مکھن سے بنا 800 پاؤنڈ وزنی گائے کا انوکھا مجسمہ

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست الینوائے میں ڈیری مصنوعات سے متعلق ایک سالانہ میلے میں مکھن سے بنا 800 پاؤنڈ وزنی گائے کا مجسمہ عوام کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔ میلے میں مکھن سے بنے گائے کے اس مجسمے کی نقاب کشائی الینوائے ریاست کے گورنر نے کی۔

مکھن سے بنے گائے کے 102  ویں مجسمے کی باضابطہ نقاب کشائی الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر اور زراعت کے ڈائریکٹر جیری کوسٹیلو دوم نے الینوائے اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں کی۔ امریکی ریاست میں اس میلے کا مقصد ڈیری سے متعلق عوام میں شعور اور دلچسپی پیدا کرنا بھی ہے۔

مکھن سے بنے گائے کے اس مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے، امسال اس کی نقاب کشائی کی تقریب میں عوام نے زیادہ دلچسپی لی، الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے شیشے کے تابوت سے پردہ ہٹا کر مکھن سے بنے گائے کے مجسمے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس سال مکھن سے گائے کے مجسمے کی تیاری ریاست الینوائے ڈیری فارمر لوریلی شولٹز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں ایک دودھ دینے والی گائے کو دکھایا گیا ہے۔

جب کے اس کے ساتھ ہی ایک دوسرا انسانی مجسمہ بھی رکھا گیا ہے جو شلٹز کی پوتی لوسی کا ہے اسے بھی مکھن ہی سے تیار کیا گیا ہے، اس انسانی مجسمے میں لوسی کو گائے کے ایک بچھڑے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 2023  کے مکھن سے بنے گائے کے اس مجسمے کو آرٹسٹ سارہ پریٹ نے بنایا ہے۔

پریٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ’ ہر سال مکھن سے گائے کا مجسمہ بنانے کا مقصد الینوائے کے کسان خاندانوں کے عزت و قار کو بڑھانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سال یہ اعزاز میرے حصّے میں آیا ہے، میری اپنی بیٹی گریس نے لوسی اور اس کے بچھڑے کا اضافی مجسمہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ الینوائے کے فارمز ہمارے دل میں ہیں اور ہم ان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ اس احترام میں اب میری 19 سالہ بیٹی بھی شامل ہو گئی ہے، ہم اپنا فن اب اپنی نسل کو منتقل کر رہے ہیں اور اس میں ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

الینوائے اسٹیٹ میلہ جمعرات کو شروع ہوا اور یہ 20 اگست تک جاری رہے گا۔اس عرصے کے دوران میلہ کے شرکا کے لیے مکھن سے بنا یہ مجسمہ یہ سب سے زیادہ دلچسپی کا باعث رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!