نارتھ کراچی: پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نارتھ کراچی میں پولیس نے ایک مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک کردیے ہیں، جن میں سے 3 کی شناخت ہو گئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے 5 ڈاکوؤں میں سے 3 کی شناخت پائندہ خان، عبداللہ اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

پائندہ خان اور عبداللہ کی سابق مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، دونوں ڈاکوؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، تیسرے ڈاکو عمران کا تاحال’ کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ ہلاک ہونے والے باقی 2 ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ملزمان سفید گاڑی میں آئے تھے، پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کے 2 ساتھی گاڑی لے کر فرار ہو گئے، گاڑی کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

’ ڈاکوؤں کا گروہ گھر میں لوٹ مار کے لیے داخل ہوا تھا، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں اور پولیس کا مقابلہ ہوا۔‘

ڈکیتی سے متاثرہ شہری نے بتایا کہ 5 ڈکیت ان کے گھر لوہے کی جالیاں کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے ان کے بھائی کے کمرے کا دروازہ توڑا اور ہاتھ  پاؤں باندھ  کر بھابھی کو اوپر لے گئے۔

’ملزمان نے ٹی وی لاؤنچ کا دروازہ توڑا اور وہاں بھی لوٹ مار کی، ملزمان ٹی وی لاؤنج پر آئے تو شور شرابا ہوا جس پر ملزمان نے ان پر اور ان کے بھتیجوں پر تشدد کیا اور ان کے والدین کو کمرے میں بند کر دیا۔‘

’شور کی سن کر پڑوسیوں نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔ ’ملزمان نے تمام قیمتی سامان لوٹ کر جمع کر لیا تھا کہ اتنے میں پولیس پہنچ گئی، ملزمان نے نقدی، زیورات، لیپ ٹاپس اور دیگر سامان لوٹا، جس میں سے کچھ واپس مل گیا ہے اور کچھ غائب ہے۔‘

پولیس ذرائع کے مطابق 1 ڈاکو6 گھنٹے تک پانی کے ٹینک میں چھپا رہا اور اب فرار ہو گیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ فرار ڈاکو پانی میں بھیگا ہوا تھا۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے دوبارہ اضافی نفری طلب کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں