اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقلیتوں کے حقوق پر عملدارآمد سے متعلق سکھوں کے 8 رکنی وفد نے اپنے چیئرمین سیموئل پیارا کی سربراہی میں کل بروز بدھ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطاء بندیال سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں اقلیتوں کے قومی دن پر مبارکباد دی۔ چیف جسٹس نے اقلیتی وفد کو آئین پاکستان میں درج اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں بنیادی انسانی حقوق کی ضامن ہیں اور عدالتوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں نوٹس لیتے ہوئے فیصلے دیے اور ان پر عملدرآمد کروایا ہے۔

پاکستان میں اقلیتوں خاص طور پر ہندو اور عیسائیوں کی مذہبی املاک کی حفاظت کے لیے بڑے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

سکھ وفد نے چیف جسٹس کو سکھوں کی تاریخ اور ان کے مسائل کے بارے میں بتایا اور ان کی سیکیورٹی اور املاک کے تحفظ سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے اور انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اقلیتوں کے مسائل کے بارے میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے۔

وفد نے چیف جسٹس کو نقرئی کرپان تحفے میں پیش کی۔ وفد میں بابا مکھن سنگھ، بابا گرپال سنگھ، ڈاکٹر صاحب سنگھ، سردار بشن سنگھ، امریک سنگھ، کاکا سنگھ، ستنام سنگھ اور دھرم سنگھ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار