الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے بجائے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ متفقہ ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 تین کےتحت کیا ۔

الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ آبادی بڑھنے کی وجہ سے حلقوں کی اضلاع کی سطح پر تبدیلی ہوئی ہے۔ ساتویں مردم شماری کے بعد 20ہزار 85 نئے سینس بلاک بڑھے جبکہ کچھ میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے بعد ووٹرلسٹوں میں ووٹرز کوشامل کرنا ضروری ہے۔ ’ووٹر لسٹ میں حقیقی نمائندگی الیکشن کمیشن کی بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔ شفاف انتخابات کےلیے نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔‘

الیکشن کمیشن نے اپنے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں اور تازہ انتخابی فہرستوں کے بغیر پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندگی ممکن نہ ہوگی۔ انتخابات سے پہلے غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹ اور تازہ حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹیں صحیح اور بامعنی نمائندگی پارلیمانی جمہوریت کےلیے لازمی ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور ووٹرز کے بنیادی حق کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے: شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ