صوابی: متنازعہ اراضی پر درخت کاٹنے کی پاداش میں 4 سگے بھائی موت کے گھاٹ اتاردیے گئے

جمعہ 25 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوابی کے ایک گاؤں میں متنازعہ اراضی پر درخٹ کاٹنے کی پاداش میں 4 سگے بھائی موت کے گھاٹ اتاردیے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں مانیری پایاں میں مقتولین ایک متنازعہ اراضی پر لگے درخت کاٹ کر انہیں ایک گدھا گاڑی پر لے جا رہے تھے کہ ان پر مذکورہ زمین کے دعوے داروں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 4 بھائی موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ریسکیو کنٹرول روم کو فائرنگ کی اطلاع ملنے پر 2 ایمرجنسی میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حملے میں مارے جانے والے افراد میں  ولی اللہ، سبطین، عامر اور عماد شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت نوید ولد سبز علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایمرجنسی ریسکیو ٹیموں نے موقعے پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال صوابی جبکہ زخمی کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم