نگراں وزیر صحت پنجاب کی اہلیہ کی کمپنی کی دوا غیر معیاری قرار

ہفتہ 26 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے نگراں وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم کی اہلیہ کی فارماسوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ ٹیبلیٹ ریسوٹن ملاوٹ شدہ اور غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے اہلیہ ڈاکٹر جاوید اکرم کی نجی فارماسوٹیکل کمپنی کی دوا کا استعمال فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے ریسوٹن دوا کا اسٹاک واپس منگوا لیا۔

چیف ڈرگ کنٹرولر نے کہاکہ نجی کمپنی کی دوا ملاوٹ شدہ اور غیرمعیاری ہے، تاہم تمام فارمیسز اور میڈیکل اسٹور، اسٹاک کی فروخت فوری روک دیں۔

’ٹیبلٹ ریسوٹن کی دوا فوری طور پر واپس بھجوائی جائے۔‘

چیف ڈرگ کنٹرولر کے مطابق دوا کا استعمال مریضوں کے لیے جان لیوا ہوسکتا ہے، اس لیے ڈرگ انسپکٹر فوری طور پر دوا کا اسٹاک واپس منگوائے۔

نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے موقف میں کہاکہ دوا کا استعمال الرجی کے امراض کے لیے کیا جاتا ہے اور کمپنی میری فیملی کی ہے۔ دوا میں پیراسٹامول کے چند ٹریسز پائے گئے ہیں۔

نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک میں بھی ادویات کا اسٹاک واپس منگوایا جاتا ہے، ادویات میں مزید کوئی مسئلہ نہیں آیا، ادویات کا اسٹاک واپس منگوا لینا اچھا عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید، چین کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر فوری پابندی کا مطالبہ

آسٹریلیا کا اسمارٹ چشموں پر تشویش کا اظہار، نئے رازداری قوانین بنانے پر زور

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟